تین ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

تین ملکی ڈس ایبلڈ سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا | urduhumnews.wpengine.com

انگلینڈ: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں جاری تین ملکی ڈس ایبلڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 45 رنز سے شکست دے دی۔

ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پرمقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنائے ۔ پاکستانی ٹیم کے بلے باز واجد عالم  74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔

180 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم  135 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے نہار عالم، جہانزیب اور محمد حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

آٹھ جولائی سے شروع ہونے والی سیریز کا فائنل گیارہ  جولائی کو کھیلا جائے گا۔

سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت نہار عالم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جہانزیب ٹوانہ، مطلوب قریشی، حسنین عالم، عارف مسیح، سیف اللہ، محمد شہباز، واجد عالم، ماجد حسین، ریحان غنی مرزا، عبداللہ اعجاز، وقاص شاہ، ملک کاشف، محمد حارث، شیر علی اور فرحان سعید شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں