ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ، ایرانی حکام

ایرانی حکام

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے کروز میزائلوں سے تہران اور بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں پر حملہ کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آ گیا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر ہائبرڈ میزائل و ڈرون حملہ، تل ابیب اورحیفہ دھماکوں سے لرز اٹھا، مزید 4 اسرائیلی ہلاک،15 زخمی

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ مغربی ایران میں خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔ فیکٹری زمین سے زمین تک مار کرنے والے اور کروز میزائلوں کی تھی

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ جلد تہران کی فضاؤں میں ہمارے طیارے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں