ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں، کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، بھکر، لیہ، فیصل آباد،ساہیوال، پاکپتن اور خانیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، پشاور، کوہاٹ اورکرم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں