امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی

اسرائیل

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

بولڈر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے،  زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غزہ ، اسرائیلی فوج کی امدادی مرکز پر جمع فلسطینیوں پر فائرنگ ، 31 شہید ، 120 زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے 6 افراد میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ریلی میں 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ لگایا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، جبکہ ایف بی آئی نے اسے دہشتگرد حملہ قرار دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں