ٹرمپ نے گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ کے ڈیزائن کی منظوری دیدی

گولڈن ڈوم میزائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ منصوبہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگا جس پر 175 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

چین ہمیں پسند کرتا ہے، ہم بھی انہیں پسند کرتے ہیں: ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ گولڈن ڈوم کی تیاری، تنصیب اور ٹیکنالوجی مکمل طور پر امریکا میں انجام دی جائے گی تاکہ ملکی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکے اور معیشت کو بھی فائدہ ہو۔

اس عظیم منصوبے کی سربراہی جنرل مائیکل گوٹلین کو سونپی گئی ہے جو دفاعی ٹیکنالوجی کے ماہرسمجھے جاتے ہیں، یہ منصوبہ امریکی سرزمین کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے کی بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں