امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یومِ تشکر بھرپور جوش و خروش سے منایا


لاس اینجلس میں پاک فوج سے محبت کے اظہار کیلئے یومِ تشکر کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ ، قونصل جنرل آف پاکستان عاصم علی خان، کانگریس مین لو کوریا اور سینیٹر میلیسا نے بھی شرکت کی۔

کیلیفورنیا اسمبلی کے ممبران بھی تقریب میں موجود تھے،تقریب میں بھارت کے شرمناک حملے کے جواب میں پاکستان کے بھرپور ردعمل کو سراہا گیا۔

جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی

چیئرمین کونسل آف پاکستان ڈاکٹر عمران شریف اور دیگر شرکانے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ میکسم کے سی ای او عزیر حسن کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں