نیب نے نواز شریف، کیپٹن صفدر اور مریم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے

نیب نے نواز شریف اور مریم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نےاحتساب عدالت کی جانب سے گرفتاری کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔

نیب اعلامیے کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی نیب افسر عمران ڈوگر کریں گے۔ انہیں مانسہرہ سے گرفتار کرنے کے لیے نیب ٹیم نے خیبرپختونخوا پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیھں: ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 مریم نواز کو7 برس قید، بھاری جرمانہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹ) کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نےنواز شریف کو مجموعی طور پر 11 برس قید 80 ملین پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو آٹھ برس قید 20 ملین پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں