وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن مکاربھی ہے اوربدنیت بھی ہے،ہمارا دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کےموقع کی تلاش میں ہوتا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرا م “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کو ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں،ہم نے پہلے ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔
بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردینگے، خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی پہل نہیں کی، پاکستان نے کبھی جارحیت کو نہیں بڑھایا، پاکستان نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا اور منہ توڑ جواب دیا،پاکستان پرامن ملک ہے ، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم برطانوی ہائی کمشنرسے ملے،اس سے پہلے سفیروں سے بھی ملے، پاکستان مضبوطی سے اپنا کیس دنیا کے سامنے رکھ رہا ہے، آج ہم نے یو این سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کا کیس اٹھایا ہے۔
بھارت میں اینٹی مودی سینٹی منٹ عروج پر ہے، بھارت میں مودی سرکار کیخلاف بات کی جارہی ہے کہ مودی سرکار فیل ہوئی ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر پرمعاملہ اٹھا رہے ہیں ،پہلگام پردفاع نہیں کرسکے۔
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،آرمی چیف
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا بہت مضبوط مقدمہ ہے، پاکستان مضبوط طریقے پراس کا دفاع کرے گا، پاکستان کے اندر فلورآف دی ہاؤس سے متحد آوازگئی، بھارت یہ کام نہیں کر سکتا۔
تحریک انصاف والے ہمارے بھائی ہیں انکو بریفنگ میں آنا چاہئے تھا، نہیں آئےکوئی بات نہیں،میں اس موقع پر پی ٹی آئی پر تنقید نہیں کرتا،ہم سب بھارت کے خلاف ایک ہیں،آپس کے معاملات بعد میں دیکھے جائیں گے۔