وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارتی بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پراپیگنڈے کو مسترد کیا،اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کےبھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں 90لاکھ ڈالرکااضافہ
دونوں رہنماؤں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا،یورپی یونین کے نمائندے برائے خارجہ امور نے کہا کہ دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں پاک یورپی یونین تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی،بعد ازاں یورپی نمائندہ خارجہ امور نے بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔
مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ،رواں ہفتے 12 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
کاجا کالس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے،فریقین پر زور دیتے ہیں کہ تحمل کا مظاہرہ کریں،بات چیت سے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کریں، کشیدگی میں اضافہ کسی کے حق میں نہیں۔