اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے، یہ صورتحال آئندہ دو روز تک جاری رہے گی، سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو مالا کنڈ، کوہاٹ، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 26 ملی میٹر ہوئی جبکہ کوہاٹ 16 ملی میٹر، سیدو شریف تین ملی میٹر، لوئر دیئر میں دو ملی میٹر، گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں دو ملی میٹر، پنجاب کے علاقے مری میں سات ملی میٹر اور بلوچستان کے علاقے زیارت میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کو سب سے زیادہ گرمی سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، دالبندین اور ہنجوداڑو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔