خصوصی مراعات کی واپسی پر مالاکنڈ میں مکمل شٹر ڈاؤن


مالاکنڈ: جداگانہ حیثیت کے خاتمے کے خلاف سوات سمیت  پورے مالاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

ڈویژن کے سات اضلاع میں تاجر برادری کی اپیل پر کاروباری مراکز کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، صدر انجمن تاجران شاکر اللہ  کے مطابق آئین کے آرٹیکل 247 کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔

انہوں  نے کہا کہ حکومت سو سالہ ریلیف معاہدے کی پاسداری کرے کیونکہ مالاکنڈ ڈویژن دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ علاقہ ہے اور یہاں سہولتوں کو ختم کرنا درست نہیں۔

سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان نے کہا کہ پوری وادی کو ایک سو سال تک ٹیکسوں سمیت دیگر مراعات میں خصوصی چھوٹ دی گئی تھی تا ہم گزشتہ حکومت نے فاٹا کے ساتھ پاٹا کی خصوصی حیثیت کا بھی خاتمہ کر دیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں