پیپلزپارٹی نے خواتین کو سب سے زیادہ ٹکٹ دیے


اسلام آباد: پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ ٹکٹیں خواتین کو دینے میں بازی لے گئی، انتخابی  قانون 2017 کے تحت جنرل نشستوں  پر ہر جماعت پانچ فیصد ٹکٹیں خواتین کو دینے کی پابند تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ 15  ٹکٹ خواتین کو پیپلزپارٹی نے دیے ہیں جبکہ تحریک انصاف خواتین کو 12 ٹکٹ دے کر دوسرے نمبر پر ہے اور سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے صرف دس خواتین کوٹکٹ دیے ہیں۔

ریٹرنگ افسران کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 17 ہری پور سے شائستہ زراق، این اے 27 سے اسما عالمگیر، این اے 35 سے یاسمین صفدر، این اے 57 سے مہرین انور راجہ  اور این اے 62 سے سمیرا گل کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 74 سے نرگس فیض، این اے 132 سے ثمینہ خالد گھرکی، این اے 163 سے نتاشہ دولتانہ، این اے 166 سے نازیہ ایوب، این اے 193 سے شازیہ عابد، این اے 216 سے شازیہ مری، این اے 232 سے شمس النسا میمن، این اے 243 سے شہلا رضا،  این اے 191 سے پروین اختر اور این اے 208 سے نفیسہ شاہ  کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں