اسلام آباد لاء کالج کے پرنسپل گرفتار

ن لیگی کارکن نیب آفس میں داخل | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاء کالج کے پرنسپل عتیق الرحمان کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد لاء کالج نامی ادارے کے پرنسپل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے الحاق کا جھوٹا دعویٰ کیا اور فیسوں کی مد میں عوام سے کروڑوں روپے بٹورے۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم نے 209 طلبہ کو دھوکہ دے کر فیس بٹوری۔ ملزم عتیق الرحمان کو کل بدھ  کے روز احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلے سے قبل ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے رجسٹریشن ضرور چیک کریں۔


متعلقہ خبریں