ملک میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہرین نے پیش گوئی کر دی

Eid

رواں سال رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ جب کہ عیدالفطر کا چاند 29 مارچ  یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

فلکیاتی ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری(جمعہ) یا پھر یکم مارچ(ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائے جانے کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا امکان

واضح رہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں