کامران ٹیسوری کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے  آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی تین نشتوں پرآئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

کامران ٹیسوری این اے 255، پی ایس 96، 127 اور پی ایس 104 سے میدان میں اتریں گے۔ انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تالے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ میں نہایت متحرک سیاسی کردار ادا کرنے والے کامران ٹیسوری کو پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا تھا۔ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کے نہایت قریبی تصور کیے جاتے تھے۔

ماضی میں فنکشنل مسلم لیگ سے علیحدگی اختیارکرکے انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں