ڈیجیٹل نتائج بھیجنے کے لیے موبائل ایپ استعمال کرنے کا فیصلہ


لاہور: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے نادرا کے تعاون سے تیارکردہ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے عام انتخابات کے نتائج ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کیے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں نتائج کی منتقلی کے لیے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) نام کی ایپلی کیشن استعمال کی جائے گی، جس کے تحت پریذائیڈنگ آفیسر حلقے کے نتائج الیکشن کمیشن کو بھیج سکے گا۔

ای سی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے اور انتخابی عملے کے 20 ہزار اہلکاروں کو ‘آر ٹی ایس’ کے استعمال کی تربیت بھی دے رہا ہے، اس سسٹم کے تحت ہر حلقے کا پریذائیڈنگ آفیسر موبائل پر آر ٹی ایس ایپلیکیشن انسٹال کرکے اپنے شناختی کارڈ نمبر اور جاری کردہ پن کے ذریعے لاگ ان کرے گا اور فارم 45 (نتائج فارم) کی تصویر بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیج دے گا۔

ای سی پی کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر آر ٹی ایس کے ذریعے فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ آفیسر یا الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا اور اس کام کے لیے اسے ایک ہزار روپیہ اضافی دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں