راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

سرچ آپریشنز

راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے جس میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔

سرچ آپریشنز تھانہ کہوٹہ، جاتلی، کلر سیداں، چونترہ، چکری، دھمیال، صدر بیرونی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی احتجاج، وفاق  نے سندھ حکومت سے پولیس نفری طلب کرلی

سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 139 گھروں، 71 دوکانوں اور 200 سے زائد شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں