پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی مشکلات میں اضافہ

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی مشکلات میں اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن مبینہ طور پر پارٹی کے اندر وجہ اختلاف ہونے کے بعد اب الیکشن کے محاذ پر بھی ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں ملتان، عمرکوٹ اور تھرپارکر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی حالیہ مشکل کا تعلق ان کے بھائی مرید حسین قریشی سے ہے جنہوں نے انتخابات 2018 میں ن لیگی امیدوار عبدالغفار ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک عبدالغفار ڈوگر حلقہ این اے 157 سے زین قریشی کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں

گدی نشینی کے معاملے پر شاہ محمود قریشی سے سنگین اختلافات ظاہر کرنے والے مرید حسین قریشی کئی سالوں سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے۔ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ لیگی امیدوار کو معاونت فراہم کریں گے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر بھی یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد اول الذکر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں