شاہد خاقان عباسی الیکشن کے لیے اہل قرار

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیب میں پیش

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہورہائی کورٹ نے ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا، ایپلیٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے  خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ  نے دلائل دیے جس میں انہوں نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف مسعود احمد عباسی نے اپیلیٹ ٹربیونل میں درخواست دی تھی جس میں ان پر کاغذات میں ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا، ایپلیٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس عباد الرحمٰن لودھی نے درخواست گزار کے تمام اعتراضات منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو نا اہل قرار دیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں