پاکستان کی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش

iran pakistan

پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے مدد درکار ہو تو پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ پاکستان نے ایران کو تعاون کی پیشکش کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، یشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی سے پاکستان واپس آ رہے ہیں،جس سنسنی خیز انداز میں فیک نیوز اورغلط اطلاعات پھیلائی گئیں اس وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا، ریپ اور قتل تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، ان کی وجہ سے طلبا نے حکومت سے درخواستیں کیں۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اس حادثے کی تحقیقات کے لیے مکمل صلاحیت موجود ہے، ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے پر تحقیقات کے لیے اگر پاکستان کی مدد درکار ہوں، تو پاکستان مدد کے لیے تیار ہے۔

معاشی استحکام، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے سے آیا، آئی ایم ایف مشن

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان کے خارجہ امور کے حوالے سے انتہائی اہم رہا، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کیا، اس دورے سے پاکستان کو 1 کروڑ ڈالرز کے سرمایہ کاری کا فائدہ پہنچا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کی، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ نے بھی ایران کا دورہ کیا، اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے کرغزستان کا اہم دورہ کرتے ہوئے کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور کرغزستان میں پیدا ہونے والے حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحق ڈار نے پاکستانی طلبہ کی سیکیورٹی اور پاکستانی عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا حملوں کے بعد عدم تحفظ اور ٹراما کا شکار ہوئے۔ جس سنسنی خیز انداز میں فیک نیوز اورغلط اطلاعات پھیلائی گئیں اس وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا، ریپ اور قتل تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کی وجہ سے طلبا نے حکومت سے درخواستیں کیں۔

پشاور، ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے بھی سستے ہو گئے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے۔ طلبا اپنی یونیورسٹیز اور والدین سے مشاورت کے بعد واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود کریں گے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو طلبا واپس آنا چاہتے ہیں ان کو وطن واپس لایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن(سارک) کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا اہم دورہ کیا۔ جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے پر رد عمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم جنوبی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر شریک ہیں، ہم ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

مبینہ ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دے گا، اس حوالے سے فوج کے اطلاعات عامہ آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا جائے، اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ ہوتا ہے، حکومت پاکستان نے یو اے ای حکام کی طرف سے ماضی میں پاکستان کی معاونت کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس کی تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری ہوگی۔


متعلقہ خبریں