دورہ آسٹریلیا و زمبابوے ، شاداب خان ، افتخار احمد اور سعود شکیل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

 دورہ آسٹریلیا

 دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کیلئے قومی اسکواڈ سے شاداب خان، افتخار احمد اور سعود شکیل کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا اور مبابوے کے ٹور کیلئے ٹیم کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا کے دورے میں سینیئر کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا تاہم دورہ زمبابوے میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، کامران غلام، حسیب اللہ، سفیان مقیم، محمد حسنین کی شمولیت متوقع ہے ، بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں شامل ہوں گے جبکہ فخرزمان کی سلیکشن میں فٹنس مسائل آ ڑے آ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان وائٹ بال اسکواڈ کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں