قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے اختیار کو ختم کردیا گیا، پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے کپتان، کوچ اور نان ووٹنگ ممبرز کو نکال دیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ اور پلیئنگ الیون کے فیصلے صرف پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی، ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے لی جائے گی، حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہو گا۔
ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی اسکواڈ کا فیصلہ عاقب جاوید، اظہرعلی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ کریں گے، تمام فیصلے یہ پانچ رکنی کمیٹی کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمیٹی کے ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کا سلیکشن کے وقت ووٹ کا اختیار ختم کردیا گیا، نان ووٹنگ ممبرز کا سلیکشن کمیٹی سے کردار بھی ختم کردیا گیا ہے۔