پی ٹی آئی وفد کی دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، آئینی ترامیم کے مسودے پر اہم مشاورت

Molana Fazal ur Rehman مولانا فضل الرحمان

پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم کے مسودے پر مشاورت کے لیے دوبارہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی وفد بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، علی ظفر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا بھی وفد کا حصہ تھے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن، نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی شامل تھے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

بلاول بھٹو زرداری وہاں سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے جہاں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ان کا استقبال کیا۔ وہ صبح ہی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

بلاول کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور آئینی ترامیم پر بات کی تھی۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز بھی فضل الرحمان سے دو ملاقاتیں کی تھیں، پہلی ملاقات کے وقت گزشتہ روز پی ٹی آئی کا وفد پہلے سے موجود تھا جس پر بلاول نے باہر رک کر فضل الرحمان کا انتظار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں