پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ معطل


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے کیا گیا نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے میری نا اہلیت کا فیصلہ معطل کر دیا اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے فیصلے کو پی ٹی آئی اور جہلم کے عوام کی فتح قرار دیا۔ ٹویٹ میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ  میں پورے پاکستان کے وکلا خصوصا لاہور ہا ئی کورٹ بار کے عہدیداران، پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کا مشکور ہوں جو میری طرف سے پیش ہوئے۔

گزشتہ روز ایپلٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 167 سے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردیا تھا۔

فواد چوہدری کے خلاف جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی نے اعتراض  دائر کیے تھے۔

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا تھا کہ فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی میں اپنا جو نام لکھا ہے وہ شناختی کارڈ میں درج نام سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ فواد چودھری پر زرعی اراضی کا ٹیکس نہ دینے کا بھی اعتراض داخل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں