”ہم ایوارڈز“ لندن میں بڑا میلہ، شوبز ستاروں کی جاندار پرفارمنس، ایوارڈز کی بارش

hum award ہم ایوارڈز

ہم نیٹ ورک نے نویں ہم ایوارڈز کی شاندار تقریب لندن میں منعقد کی، جہاں شوبز ستاروں نے میلے کو چار چاند لگا دیے۔

ہم اسٹائل ایوارڈز میں یمنیٰ زیدی، رمشا خان، زویا ناصر، دنانیر، عاطف اسلم، عروہ حسین سمیت دیگر ستاروں کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

تقریب میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر، کبریٰ خان، عاطف اسلم اور فرحان سعید کی جاندار پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔نویں ہم ٹی وی ایوارڈز کی تقریب کو مداحوں نے خوب سراہا۔

تقریب میں مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار و اداکاراؤں کے ساتھ سیلیفیاں لیں، ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز ، زویا ناصر نے ریڈ کارپٹ پر مداح کا موبائل گرا دینے پر معافی مانگ لی

نویں ہم ایوارڈز میں ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میدان مار لیا، ڈرامے نے چھ ایوارڈز اپنے نام کئے۔ پروڈیوسر مومنہ درید نے سنگ ماہ کے لیے مقبول ترین ڈرامے دو ہزار بائیس کا ایوارڈ وصول کیا۔

سنگ ماہ سے ٹی وی پرایکٹنگ کیریئر کا آغاز کرنے والے گلوکار عاطف اسلم نے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ وصول کرکے سب پر بازی لے لی۔ مصطفیٰ آفریدی نے سنگ ماہ کے لئے بہترین رائٹر کا جبکہ سیفی حسن نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ بھی سنگ ماہ کے حصے میں آیا۔ بہترین او ایس ٹی کے لئے میوزک ساحر علی بگا نے دیا جبکہ آواز عاطف اسلم کی تھی۔سنگ ماہ کی دونوں بہنیں بھی پیچھے نہ رہیں، ثانیہ سعید نے سب سے پُر اَثر اداکاری اور سمعیہ ممتاز نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ڈپریشن کا روحانی علاج کافی نہیں، دوا بھی ضروری ہے، صحیفہ جبار خٹک

ڈرامہ سیریل نیم میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کو2023 کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ،ڈرامہ سیریل نیم میں کردار نبھانے والے سید جبران بہترین منفی کردار نبھانے کا ایوارڈ لے اُڑے۔ جاندار اداکاری سے اپنے کردار بختاور میں جان ڈالنے والی یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ 2022 کے ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکار 2023 کے دو ایوارڈز حمزہ سہیل اور خوشحال خان کے نام رہے۔تقریب میں جھوک سرکار میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ آصف رضا میر کے حصے میں آیا۔بہترین آن اسکرین جوڑی 2023 کا ایوارڈ فیری ٹیل ٹو کے حمزہ سہیل اور سحر خان کے حصے میں آیا۔

احد رضا میر اور رمشا خان کو ڈرامہ سیریل ہم تم میں بہترین آن اسکرین کپل 2022 کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔بہترین ہدایتکار 2023 کا ایوارڈ ڈرامہ سیریل محبت گمشدہ میری کے شاہد شفاعت کے نام رہا۔ نویں ہم ایوارڈ میں جاوید شیخ کو خصوصی گولڈن پلیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں