شریف خاندان کے خلاف مقدمات میں تاخیر پر عمران خان کو تشویش

عمران کی آمدن میں تنخوا اور پنشن کے ساتھ سود بھی شامل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پارٹی رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پارٹی امور، انتخابی مہم، ٹکٹوں کی تقسیم سمیت دیگر امور زیر غور آئے جبکہ متنازعہ انتخابی حلقوں اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔

پارٹی چیئرمین سے بابر اعوان کی ملاقات میں آئینی، قانونی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور  شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے مفرور افراد کو فوری طور پر وطن  واپس لانا  ہو گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ صاف پانی اسکینڈل میں سب سے خراب کردار شہباز شریف کا تھا اور شہباز شریف کو میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔

بابر اعوان نے عمران خان کو یقین دلایا کہ بڑے میاں کے بعد چھوٹے میاں کا بھی بھرپور احتساب ہو گا۔


متعلقہ خبریں