بڑھتی قیمتوں اور کرنسی کی قدر میں کمی پر تہران میں مظاہرہ

بڑھتی قیمتوں اور کرنسی کی قدر میں کمی پر ایران میں مظاہرہ | urduhumnews.wpengine.com

تہران: ایران کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے بڑھتی قیمتوں اور ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

تہران کے گرینڈ بازار میں تاجروں نے دکانیں بند کرکے  پارلیمنٹ کا رخ  کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایران دوسرے ممالک میں مداخلت ختم  کرے اور اپنے ملک میں جاری معاشی بحران پر توجہ دے، گزشتہ چھ مہینوں میں ایرانی ریال کی قدر میں 50 فیصد کمی آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 85 ہزار ریال میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق درآمدات کی قیمتوں میں اضافے سے  ریال کی قدر میں مزید کمی ہو گی اور مہنگائی بڑھ جائے گی۔

مئی 2018 میں امریکی صدر کی جانب سے جوہری معاہدہ  ختم کرنے اور مزید پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد ایرانی معیشت کو بہت  بڑا  دھچکا لگا ہے۔


متعلقہ خبریں