بھارت کا پاکستان اسکواش ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار


لاہور: بھارت نے پاکستان اسکواش ٹیم کو ویزہ دینے سےانکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان نے بھارت میں ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی تاہم بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹ سے کچھ روز قبل ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپریل میں ویزے کی درخواست دی گئی تھی لیکن بھارتی ہائی کمیشن نے دو ماہ بعد ویزہ دینے سے انکار کر دیا اور اس اقدام کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی تاہم پاکستان اسکواش فیڈریشن نے  بھارتی رویے  پر ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔

پی ایس ایف کے  مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے 20 جون کو ویزہ دینے سے انکار کیا اور تمام پاسپورٹ واپس کردیے جبکہ ٹورںامنٹ کے حکام ، ورلڈ اسکواڈ  فیڈریشن اور ایشین اسکواش فیڈریشن کو تمام امور کے بارے میں آگاہ  کر دیا تھا تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو لیکن پھر بھی بھارت نے ایونٹ  سے چند دن قبل  ویزہ دینے سے منع کر دیا۔

18 جولائی سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شامل پاکستان اسکواش ٹیم میں چھ کھلاڑی اور تین آفیشلز شامل  تھے۔


متعلقہ خبریں