قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی ، 19 فیصد مقرر

قومی بچت

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان  کر دیا گیا۔

قومی بچت مرکز نے 3 مختلف اسکیموں پر نئی شرح کے ریٹ جاری کرتے ہوئے سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کے 19 فیصد مقرر کر دی۔

قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح  منافع میں ردوبدل

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 134 بیسز پوائنٹس کم کرکے 17.90 فیصد کر دی گئی جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کر دی گئی تاہم دیگر تمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کااشارہ ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں