تاج حیدر پیپلز پارٹی الیکشن سیل کے انچارج مقرر


کراچی: الیکشن 2018 کے لیے پیپلزپارٹی نے اپنا مرکزی الیکشن سیل تشکیل دے دیا ہے جو آٹھ  ارکان پر مشتمل ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے الیکشن سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما  تاج حیدر کو الیکشن سیل کا انچارج مقرر کیا ہے جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کو الیکشن سیل میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن سیل کے ارکان میں رخسانہ زبیری، سردار لطیف کھوسہ، لال بخش بھٹو، بیرسٹرعامر، چوہدری لطیف اکبر، امجد حسین ایڈووکیٹ اور نظیرڈومکی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا الیکشن سیل نہ صرف پارٹی کی انتخابی مہم کو مانیٹر کرے گا بلکہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن اور اس کے بعد انتخابات کے نتائج کی نگرانی بھی کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سیل اپنی رپورٹس مرتب کر کے براہ راست پارٹی چیئرمین کو بھجوائے گا۔


متعلقہ خبریں