عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک

عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

دمشق: عراقی فضائیہ نے مشرقی شام میں کامیاب کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروپ داعش کے 45 ارکان ہلاک ہوگئے۔

ایف سولہ جیٹ طیاروں نے عراقی سرحد سے ملحقہ شامی قصبے ہیجن کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ترجمان، داعش کے نائب وزیر جنگ اور میڈیا امیر ہلاک ہوئے ہیں۔

عراقی فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی اور حملے کے وقت  اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری تھا۔

بیان کے مطابق کارروائی عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی درخواست پر کی گئی اور اس کارروائی میں زیرزمین سرنگ سے منسلک تین گھر  بھی تباہ ہوئے۔

شام کا گنجان آباد علاقہ ہجین، عراقی سرحد سے 50 کلومیٹر پر واقع ہے جو اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔


متعلقہ خبریں