پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری دیدی

مری

پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورانِ اجلاس مری ڈیولپمنٹ پلان، بیوٹیفکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس اور راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

اجلاس میں مری سمیت ہر شہر، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل بلند ہائی رائز ہوٹل کی عمارتیں ختم کی جائیں گی۔

صوبائی حکومت کے مطابق مری کے مشہور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل ہوں گے اور  قدیمی عمارتوں پر  یکساں صورت اور کلر اسکیم نافذ کی جائے گی۔

اجلاس میں مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں مری میں تعمیرات کے لیے بلڈنگ قوانین میں ترمیم کی منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں