مہنگائی میں کمی، کرنسی مستحکم، عوام کیلئے اچھے دن آرہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی میں کمی آئے گی، اچھے دن آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آرہے ہیں۔ مہنگائی میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہا متحدہ عرب امارات کی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ثبوت ہے۔ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہیں۔ ہر سیکٹر ان کی ترجیح ہے مگر صحت کی سہولیات کی بہتری پر ان کی پوری توجہ ہے۔


متعلقہ خبریں