محبت اگر ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے، شائستہ لودھی

شائستہ لودھی shaista lodhi

معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی بے کار ہوتی ہے اگر ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے اور کیرئیر کے حوالے سے بھی بات چیت کی، میزبان نے محبت سے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

اذان سمیع خان اپنی سالگرہ پر پریانکا چوپڑا والی غلطی کر بیٹھے

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔ محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ آپ کو اچھے لگ سکتے ہیں اور بار بار لگ سکتے ہیں، لیکن عشق اور محبت صرف ایک بار ہوتی ہے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں ان کا بھی بہت اہم کردار ہے۔


متعلقہ خبریں