کبری خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی کا گولڈن ویزا golden visa

پاکستان کی اداکاراؤں کبریٰ خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

کبری خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں اپنا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔

میں تو ہاٹ ہوں ہی لیکن یہ تھوڑا زیادہ ہوگیا، شاہ رخ خان

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گولڈن ویزا حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بے حد شکرگزار ہوں۔ کبری خان نے مزید کہا کہ اس عمل کو میرے لیے اس قدر ہموار بنانے میں محمد معظم قریشی نے بہت مدد کی، یہ آپ کے بغیر ناممکن تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔  گولڈن ویزا اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کو دس برس تک دبئی میں مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات ملتی ہیں۔

محبت اگر ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے، شائستہ لودھی

صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گولڈن ویزا وصول کرنے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی، صبور علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دبئی کا شکریہ، جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، آخر کار مجھے میرا گولڈن ویزا مل ہی گیا۔


متعلقہ خبریں