نیلی آنکھیں ، مصر میں شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

طلاق

مصر میں شوہر نے شادی کی اگلی صبح ہی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بنا کر دلہن کو طلاق دے دی۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نےبتایا کہ خاتون کے شوہر نے بیوی کی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بنا کر ان سے جھگڑنا شروع کر دیا کیونکہ شادی کے بعد دلہن نے کانٹیکٹ لینز اتار دیئے تھے جس کے بعد شوہر کو پتا چل گیا کہ ان کی بیوی کی آنکھوں کا اصلی رنگ نیلا ہے۔

میں اور عامر خان علیحدہ علیحدہ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، طلاق پر پریشان نہیں ، کرن رائو

رپورٹ کے مطابق جھگڑا ختم کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے ہر وقت کانٹیکٹ لینز کا استعمال کرتی ہے اور سوتے وقت ہی اتارتی ہے لیکن شوہر کی ناراضگی کے آگے سب بے سود رہا۔

دوسر ی جانب  خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی آنکھیں نیلی ہیں لہٰذا بیوی سے ہونے والی اولاد بھی نیلی آنکھوں والی ہوگی، یہی وجہ ہے کہ بیوی کو طلاق دے دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں