لاہور،گندم کی قیمت کے خلاف کسانوں کا احتجاج ،25 گرفتار

protest

لاہور میں گندم کی قیمت کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم پروجیکٹ چلانے والے نادرا ملازمین کو بونس دیدیا گیا

جی پی او چوک مال روڈ پر پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ، لاٹھی چارج اور بارش کے باعث کسان منتشر ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مال روڈ سے 25 کسانوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، کسانوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔ایس پی سول لائنز سمیت پولیس کی بھاری نفری جی پی او چوک پر موجود ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہےکہ گندم پالیسی کے نتیجے میں بڑی فصل کاشت ہوئی،کسانوں کو حکومت سے توقعات ہیں اور کسان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے۔

سعودی سفارتخانے نے 26 سال قبل شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تصاویر جاری کر دیں

انہوں نے کہا کہ یقین ہے حکومت گندم کی خریداری کا ہدف بڑھائےگی، کسانوں کوگرفتار نہیں کیا جانا چاہیے، تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل سنےجائیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسٹیک ہولڈرز کےساتھ معاملات دیکھ رہی ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں