آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی

IMF

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔

او جی ڈی سی ایل نے سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

پاکستان کو آخری قسط کی منظوری اسیٹنڈ بائی اریجنمنٹ کے تحت دی گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا اور پاکستان نے قرض پروگرام کے اہداف کے حصول میں سنجیدہ کوششیں کیں۔

قرض پروگرام کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک پہنچ رہی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی اور توقع ہے مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہو کر 20 فیصد ہوجائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہوگئے ہیں اور توانائی کے شعبے میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وصولی میں اضافے کے ذریعے گردشی قرضوں میں اضافے کو کم کیا ہے اور ان اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں۔ مضبوط اور جامع ترقی کے حصول کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں تیزی لائی جائے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نادار طبقے کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

کہا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی اصلاحات کو آگے بڑھانے سمیت پالیسی فریم ورک کے تحت چلانا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گذشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا  کہ کم آمدنی والے ممالک کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے۔

لاہور،گندم کی قیمت کے خلاف کسانوں کا احتجاج ،25 گرفتار

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو 3 اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے دوران کم آمدنی والے ممالک کی معیشت زیادہ متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔

سعودی سفارتخانے نے 26 سال قبل شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تصاویر جاری کر دیں

عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ مہنگائی والے ممالک میں مہنگائی اور مالی خسارے پر قابو پانا ترجیحات ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں