اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو ، انڈیکس 72 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا

اسٹاک ایکسچینج ( stock exchange)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پھر نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 558 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار72ہزار742 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

دوسرے سیشن میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی جبکہ تیسرے سیشن میں انڈیکس میں 906 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے 72 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں