خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 10افراد جاں بحق،14زخمی

rain محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

دیر، سوات، چرال،مانسہرہ اور کوہستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ بارش کے باعث آزادکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

چین: ٹینس گیند سے بڑے اولوں نے تباہی مچادی، ملک بھر میں بلیو الرٹ جاری

مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں بھی مزید بارش کا امکان ہے جس سے لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش سے فصلوں،کمزور انفرا سٹرکچر، کھمبوں اورسولر پینل کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ اور فیصل آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔

امریکا اور چین میں بگولوں سے تباہی ، کئی عمارتیں ، مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ، 5 افراد ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش اور بھکر اور نور پور تھل میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے اور بعض علاقوں میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بونیر، مالاکنڈ، چترال، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرم،ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان اور کرک میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے دو روز کے دوران جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

خیبرپختونخوامیں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 10افرادجاں بحق ہوئے اور 14زخمی ہو گئے۔

خیبرپختونخوا میں دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 56گھروں کو نقصان پہنچا،51گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 5گھر مکمل منہدم ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے حادثات باجوڑ،سوات،مانسہرہ،بٹگرام،دیر لوئر،مالاکنڈاورلکی مروت میں پیش آئے۔

کوہاٹ،اورکزئی،شانگلہ،دیر اپر،بونیر،چترال لوئر،نوشہرہ اور مہمند میں بھی حادثات ہوئے۔


متعلقہ خبریں