چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کر دیا ، اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت

جسٹس فائز(justice faiz)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑے احکامات جاری کردئیے


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئی ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری کراچی سے واپسی پر تمام سگنلزپر رکتی رہی ، چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفرکے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ پروٹوکول کی 10 سے 12 گاڑیاں مختص ہوتی تھیں۔


متعلقہ خبریں