کراچی کے کھانے اچھے ، ذائقہ آج بھی یاد ہے ، چیف جسٹس

چیف جسٹس ( chief justice )

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  بھی شہر قائد کے کھانوں کے شوقین نکلے۔

کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شہر قائد سے جڑی اپنی یادوں کا ذکر کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کے کھانوں کا ذائقہ آج بھی یاد ہے، شہرِ قائد آ کر کچھ یادیں تازہ ہو گئیں، کراچی میں کھانے اچھے ملتے تھے، اس وقت کچوری ایک روپے کی ملتی تھی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ

قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی میں جتنے وفاقی ٹربیونل اور وفاقی عدالتیں ہیں سب ایک ساتھ بنائی جائیں، سپریم کورٹ کیلئےمختص زمین قیمتی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نئی بلڈنگ کی جگہ پر آلودگی کے خاتمےکیلئے درخت لگائے جائیں،  ہائیکورٹ بھی سامنے ہی ہے تاکہ وکلا کو پریشانی بھی نہ ہو۔


متعلقہ خبریں