جبوتی کشتی حادثہ ، سمندر سے مزید لاشیں برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

Ship

افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد سمندر سے مزید لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اہلکار کے مطابق  کشتی میں سوار 33 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 23 افراد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوبنے والی کشتی میں بچوں سمیت 77 تارکین وطن سوار تھے۔ ہلاک اور بچائے گئے تمام افراد ایتھوپیا کے شہری ہیں۔

یونان/ لیبیا کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار

جبوتی کے ساحلی علاقے میں کچھ روز پہلے بھی کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے، روزگار کیلئے ہزاروں افریقی تارکین وطن جبوتی کے راستے سعودی عرب یا دیگر خلیجی ریاستوں کا رخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں