خیبرپختونخوا کی صوبائی مشیر مشال اعظم یوسفزئی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل

mishal azam

پشاور( شہزادہ فہد)خیبرپختونخوا کی صوبائی مشیر مشال اعظم یوسفزئی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل ہی رہے گا۔

پاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھا، ڈسپلنری کمیٹی نے صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کی وکالت کا لائسنس معطل کیا تھا۔

خیبر پختونخوا کابینہ :فی من گندم کے نرخ 3900 روپے مقرر

کے پی بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشال یوسفزئی کے خلاف کارروائی شروع کی تھی چیئرمین کے پی بار نے مشال یوسفزئی کی درخواست پر بار کونسل کا فیصلہ معطل کرکے لائسنس بحال کیاتھا۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق چیئرمین کے پی بار کونسل کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کو تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے،مشال یوسفزئی نے سوشل پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار کے خلاف منفی مواد شیئر کیا تھا۔

کے پی بار کونسل نے چھ جنوری کو مشال یوسفزئی کا وکالت کی لائسنس منسوخ کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں