پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی حد عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس پہلی بار 72 ہزار407 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس پہلی مرتبہ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کاروبار کے آغاز پر کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں 8 پیسے کی کمی سے 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں