پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس پہلی مرتبہ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس 466 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای انڈیکس میں 466 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 286پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ روز انڈیکس 70 ہزار 500 سے اوپر کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ، انٹر بینک  ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ روڈ الر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا ۔


متعلقہ خبریں