ایرانی صدر کی وطن واپسی، کراچی کی سڑکیں کُھل گئیں

کراچی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورۂ کراچی مکمل ہونے کے بعد شہر کی مختلف سڑکیں کھلنا شروع ہوگئیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی اہم سڑکوں سے کنٹینرز اٹھا کر ایک طرف رکھ دیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ لکی اسٹار سے شاہراہ فیصل جانے والا روڈ بھی کھول دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میٹروپول چورنگی سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ بھی کھول دیا گیا۔ اسی طرح ایرانی صدر کی کراچی آمد پر بند کیا گیا ضیاء الدین احمد روڈ پر بھی ٹریفک رواں ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے

دوسری طرف لکی اسٹار سے جناح اسپتال جانے والا فلائی اوور تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ایک روزہ کراچی کے دورے پر شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں