اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34ہزار183 ہو گئی

اسرائیلی بمباری (israel bombarment)

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34ہزار183 ہو گئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 32 فلسطینی جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے،جس سے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34ہزار183 اور زخمیوں کی تعداد 77ہزار143 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا ہے کہ فوج نے گزشتہ رات فضائی حملوں سے جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کے دو ٹھکانوں کو تباہ کیا ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ان ٹھکانوں سے اسرائیلی سرزمین کی طرف میزائل داغے جاتے ہم نے ان مقامات کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں تقریبا 25 اہداف کو تباہ کیا جن میں اہلکار، فوجی عمارتیں، مشاہداتی مقامات اور لانچنگ سائٹس سمیت دیگر فوجی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں