دوسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا


دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹرز پاکستانی تجربہ کار بولرز کے آگے بے بس نظر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ نیوزی لیند کی جانب سے چیپ مین 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عامر، ابرار اور شاداب کی 2،2وکٹیں لی۔

ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب چار رنز بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے، بابراعظم اور عثمان خان بھی بڑی باری لینے میں ناکام رہے۔ تجربہ کار بیٹر محمد رضوان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

پاکستان کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 قومی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہو گا

ٹیمیں

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد

خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں