انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا، ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 44 پیسیپر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 576 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کم ہو کر 70 ہزار 290 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 861 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی گزشتہ روز کم ترین سطح 69 ہزار 783 رہی، بازار میں گزشتہ روز 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 36 کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔


متعلقہ خبریں